ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / نیشنل جونئیر کبڈی ٹیم کے لئے بھٹکل کے گروراج اور رکشھا منتخب

نیشنل جونئیر کبڈی ٹیم کے لئے بھٹکل کے گروراج اور رکشھا منتخب

Wed, 21 Dec 2016 18:47:43    S.O. News Service

بھٹکل:21 /ڈسمبر  (ایس او نیوز)  21 سے 25ڈسمبر تک گجرات کے وڈودرا میں منعقد ہونے والے 43ویں قومی جونئیر کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے تعلقہ کے پرشورام اسپورٹس کلب کے کھلاڑی گروراج نائک اور رکشھا نائک منتخب ہوئے ہیں۔

دونوں کھلاڑی فی الحال آلواس کالج موڈبیدرے میں بالترتیب پی یو دوم اور ڈگری میں اسپورٹس کوٹا کے ذریعے مفت میں زیر تعلیم ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے نیشنل لیول ٹیم کے لئے  منتخب ہونے پر پرشورام اسپورٹس کلب کے صدر ، ممبران اور تعلقہ کے مختلف تنظیموں اور اداروں نے عہدیداران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: